میری بات سے کسی کو اختلاف ہوتو معذرت چاہوں گا

ایک وقت تھا کہ لوگ حج کرنے جاتےتھے تو بیت اللہ اور روضہُ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لئے جاتے تو گناہوں کےندامت کی وجہ سے اس طرف قدم نہیں اٹھتےتھے۔ وہاں جانے کے تصور سے ہی آنسو جاری ہو جاتے تھے کہ میں اپنے اللہ کے دربار میں کیسے حاضری دوں ، آقا کو سلام کس منہ سے پیش کروں کہیں وہ مجھ سے ناراض تو نہیں ہونگے؟ کیامیں اس قابل ہوں کہ وہاں جاسکوں مگر افسوس آج کل اس مقدس ترین مقام پرجاتے ہی آنسووُں سے بھی پہلےکیمرہ آن ہوتا ہے۔ ویڈیو بنائی جاتی ہے تصویریں کھینچ کر فیس بک پرلگائی جاتی ہیں۔ جو ادب کا مقام ہے اس طرف پیٹھ کر کے تصویریں بنوائی جاتی ہیں جن کا بنانا اسلام میں منع کیا گیا ہے۔اللہ کی پناہ جیسے روز محشر یہ لوگ اپنی انہی تصاویر کو دکھا کر مغفرت طلب کریں گے۔
!اللہ کے بندو اور بندیوں
رب کو تمہاری ویڈیوز نہیں چاہیئیے اس نے کراماً کاتبین کو اس کام پر اسی وقت سے لگا رکھا ہے جب سے تم اس دنیا میں آئے ہو۔
خانہ کعبہ کا احترام تم اس وقت کرتےہوجب اپنے گھروں میں ہوتے ہو اسطرف پاوُں کر کے نہیں سوتے مگروہاں جا کر کیا ہوجاتا ہے؟وہاں جا کر تم اسطرف پیٹھ کر کے اور تصویریں بنوا کر ، بے ادبی اورگستاخی کرتے ہو وہ بھی حالت احرام میں؟یہ تصویریں تم کس مقصد کے لئے بنواتےہو؟تاکہ دنیا کو بتا سکو کہ تم نےکتنا بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے؟اورلوگ تمہیں حاجی صاحب، حجن صاحبہ کہیں تمھاری شہرت ہو تم نیک کہلاوُ تو جان لو تمہیں یہ سب ملےگا دنیا میں مگرکہیں ایسا نہ ہوکہ آخرت میں تم خالی ہاتھ رہ جاوُ!!!
کیونکہ جو کام جس نیت سے کیا جاتا ہےاسکا ویسا ہی صلہ ملتا ہے۔تم خانہ کعبہ میں کبوتروں کو ڈالے گئےدانے چنتےہو تاکہ بانجھ خواتین کو کھلاسکوتم خانہ کعبہ میں کھڑے ہوکردعا کیوں نہیں کرتے؟کیا تمھارا ایمان تمہیں گندم کے دانے کو اہم بتاتا ہے؟
مسلمانو!
بے ادبی مت کرو۔
خدا کے لئے اپنی آخرت برباد مت کروحج کے لئے جا کر گناہ گار ہو کر مت لوٹو مت بناوُ وہاں تصویریں مت کرو اللہ کے گھرمیں کھڑے ہوکر اللہ اور اسکےرسولﷺ کی نافرمانی کیونکہ کراما کاتبین اپنا کام مستعدی اور ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ بےادبی سے خود بھی بچو اور لوگوں کوبھی بچاوُ۔
اللہ پاک ہم سب کو ایمان کی دولت سے مالا مال فرمادے اور دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.